ابنا: جیو نیوز سے ٹیلے فون پر گفتگو کرتے ہوئے حسین حقانی کا کہنا تھا کہ مجھے منصور اعجاز کی باتیں سمجھ نہیں آتیں وہ مجھے اپنا ذاتی دوست اور محب وطن کہتے ہیں اور مجھے جھوٹا بھی قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصور اعجاز نے میمو کس کے ذریعے بھیجا اور کیوں بھیجا؟یہ سب کچھ کہاں ثابت کرتا ہے کہ میمو کا خالق میں تھا،حسین حقانی کا کہنا تھا کہ منصوراعجاز نے یہ تو کہ دیا کہ صدرزرداری کا میمو سے کوئی تعلق نہیں۔جب منصور اعجاز نے یہ بحران شروع کیا تھا تو صدر پر الزام لگایا تھا۔انہوں نے کہا کہ منصوراعجاز دوسرے دعووں سے بھی پیچھے ہٹ جائیں گے، ایجنسیاں تحقیق کریں کہ کس کا کھیل کھیلا جارہا ہے ؟فوجی اور منتخب قیادت کو لڑانے میں کس کا فائدہ ہے ؟
......
/169